the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا پر حملے کے حوالے سے انٹیلی جنس اداروں کے پاس مصدقہ اطلاعات نہیں لیکن ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔

واشنگٹن میں خطا ب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیرس حملوں کے بعد امریکی شہری پریشان تھے تاہم حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلے میں بیرون ممالک امریکی شہریوں اور اڈوں کی حفاظت کررہے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ پیرس اور کیلیفورنیا فائرنگ واقعے



کے بعد امریکیوں کا فکرمند ہونا فطری ہے جب کہ کیلیفورنیا واقعے کی تفتیش کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایجنسیوں اور سیکیورٹی فورسز نے ملک میں متعدد حملے ناکام بھی بنائے اور ملک میں دہشت گردوں کا داخلہ روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے سے متعلق امریکی انٹیلی جنس کے پاس مصدقہ اطلاعات نہیں تاہم دہشت گرد حملوں کا خطرہ اب بھی موجود ہے جس کے لیے ایئرپورٹس اوردیگرحساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.